in

معیشت کے لئے شاندار خبر۔۔ڈالر انتہائ سستا ہو گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) روپے نے دو روز کی گراوٹ کے بعد انتہائی طاقتور کم بیک کرتے ہوئے امریکی کرنسی ڈالر کے بخیے ادھیڑ دیے ہیں۔ اور ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم ہو گیا ہے۔ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے اور ایک ڈالر کی

قیمت 96 پیسے کم ہوئی ہے۔ انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 96 پیسے کم ہوئی ہے جس کے بعد ایک ڈالر کی قدر 160 روپے 8 پیسے ہوگئی ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 75 پیسے کم ہوئی ہے اور ایک ڈالر 160 روپے 60 پیسے کا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے ڈالر کی قیمت روپے کے مقابلے میں بڑھ رہی تھی۔ دوسری طرف سابق صدر آصف علی زرداری ، مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے فون پر رابطہ کیا ہے اور والدہ کے انتقال پر ان سے گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ نواز شریف نے چوہدری شجاعت کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔ اس کے علاوہ سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی نواز شریف کو ٹیلیفون کیا اور ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ ماں کا انتقال اولاد کے لیے بہت بڑا سانحہ ہوتا ہے۔ خیال رہے کہ بیگم شمیم اختر کی میت جمعرات کو پاکستان روانہ کیے جانے کا امکان ہے، ان کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی میں ادا کی جائے گی جب کہ مرحومہ کی تدفین جاتی عمرہ میں میاں شریف کی قبر کے قریب مختص جگہ پر کی جائے گی۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

500ہزار نہ 1500سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہو گئی ،جان کرکنواروں نے خوشی سے چھلانگیں لگانا شروع کردیں

مہنگائی کی ستائی عوام کے لیے ایک ساتھ کئی خوشخبریاں! پٹرول کی قیمت کم کرنے کی تیاری، مزید کیا کیا سستا ہونے جا رہا ہے؟ شاندار خبر