in

مفت شناختی کارڈکی فراہمی، حکومت نےعوام کو بہت بڑی خوش خبری سُنا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک آن لائن) قبل ازیں عوام کو شناختی کارڈ بنوانے کے لئے بڑے مشکل مرحلے سے گزرنا پڑتا تھا نارمل شناختی کارڈ کی فیس بھی عوام کے لئے ایک بوجھ سے کم نہ تھی جبکہ شناختی کارڈ بھی 40 یوم کے بعد ملتا تھا تاہم اب عوام کے لئے شاندار خوش خبری

آ گئی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ 40 دن کے بجائے 15دن میں مفت جاری ہوگا، انشااللہ 2 ماہ دیں خواہش ہے پاسپورٹ اور نیشنلٹی سب ایک چھت تلے ہو۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نادرا ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ،نجی ٹی وی آر وائے کے مطابق  اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ نادراکادورہ کیاہے، نادراحساس ادارہ ہے ، زبردست کام ہورہاہے ، نادرامیں بہت لوگ محنت کرتے ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نادرامیں پورے ملک کا ڈیٹا ہے، نادراکےدورےپراہم فیصلے کیےہیں، اس ہفتے سے نادرا کا ہیڈ کوارٹر کھلا رہے گا جبکہ 50نادراکےنئےسینٹر کھولیں گے ، جو 24 گھنٹے کھلے رہیں گے اور تمام تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں نادرا آفس کھولیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ شناختی کارڈ 40 دن کے بجائے15دن میں مفت جاری ہوگا جبکہ پہلا مفت شناختی کارڈ 15 دن میں ملے گا۔قبل ازیں شوزیر داخلہ شیخ رشید نے واضح کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اللہ ہی لائے گا تو وہ آئیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اب اتوار سے نادرا کے دفاتر کھلے رہیں گے، پہلا شناختی کارڈ مفت ہوگا جو 15 دن میں بنے گا، پاکستان کے تمام سفارت خانوں میں نادرا اور پاسپورٹ کے دفاتر کھولے جائیں گے، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل 2 ماہ میں حل کر لیے جائیں گے۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کریم گاڑی ‘‘ اب آپ صر ف منزل پر ہی نہیں پہنچائے گی بلکہ ساتھ ساتھ

پہلی بار پبلک ٹرانسپورٹ سے سفر کرنے والوں کیلئے انشورنس سکیم متعارف