in

ملازمین کی موجیں۔۔۔!!! وہ علاقہ جہاں ہفتے میں تین چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا

ملازمین کی موجیں۔۔۔!!! وہ علاقہ جہاں ہفتے میں تین چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا

متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں ہفتہ وار تین تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے ،ریاستی حکام کے مطابق جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو

سرکاری اداروں میں تعطیل ہوگی۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق شارجہ میں ورکنگ ویک چار روزہ ہوگا، سرکاری دفاتر میں کام کا آغاز صبح ساڑھے 7 بجے اور دن کا اختتام

ساڑھے 3 بجے ہوگا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات میں وفاق کے ماتحت سرکاری دفاتر میں اوقات کار اور ہفتہ وار تعطیل میں

تبدیلی کی گئی تھی جس کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای میں سرکاری دفاتر میں پیر تا جمعرات صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے3 بجے تک کام ہوگا جب کہ جمعہ کو دن 12 بجے تک اوقات کار ہوں گے۔اسی حکمنامے کے مطابق ریاستیں اپنے دفتری اوقات کا تعین کررہی ہیں۔ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ نجی کمپنیاں اپنے طور پر دفتری اوقات طے کرسکتی ہیں۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سابق صدر کی حالت تشویشناک۔ ۔۔اچانک آئی سی یو منتقل کر دیاگیا۔۔دعاؤں کی اپیل ۔۔ افسوسناک اطلاعات

تعلیمی اداروں میں چھٹیاں کب سے کب تک ہونگی ؟مراد راس نے اعلان کر دیا