ملازمین کے الاؤنٹس میں 12ہزار روپے کا اضافہ ۔سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنادی ،موجاں ہی موجاں
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس
میں اضافے کی منظوری دے دی۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے گریڈ کے حساب سے الاؤنس بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ ایک سے 6 تک
کے ملازمین کا الاؤنس 4500 سے بڑھاکر 6 ہزار روپے کردیا گیا جب کہ گریڈ 7 سے 10 تک کے ملازمین کا الاؤنس 6 ہزار سے بڑھا کر 8 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔اسی طرح
گریڈ 11سے 15 تک کے ملازمین کا الاؤنس 6 ہزار سے بڑھا کر 12 ہزار اور گریڈ 16 سے 22 تک کے تمام ملازمین کا الاؤنس ڈبل کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ ملازمین کے بڑھائے گئے الاؤنس کا اطلاق یکم مارچ 2021 سے ہوگا۔