اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ
کوورنا کی تیسری لہر بہت شدید ہے ،ہم لاک ڈاؤن کے
متحمل نہیں ہو سکتے ،کورونا پر قابو پانے کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،کسی قسم کی کوتاہی نہ کی جائے ،انکا کہنا تھا کہ انتظامی مشینری ایس او پیز پر پابندی ہر صورت یقینی بنائے ،ایس او پیز پر عملدرآمد کرایاجائے ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت این سی سی کااجلاس ہوا،اجلاس میں ملک میں کورونا کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی،وزیراعظم عمران خان نے چاروں وزرائے اعلیٰ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی،وزیراعظم نے ملک گیر ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کر دی ۔این سی سی نے ماسک کے استعمال کیلئے ملک گیر مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے ،وزیراعظم کو این سی سی کے اجلاس میں ویکسین کی خریداری پر بریفنگ دی گئی ۔ وزیراعظم نے ویکسی نیشن کا عمل جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔ اہم صوبے کے وزیر اعلیٰ نے دو ہفتے کے مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز پیش کر تھی۔