in

ملک میں بڑا بحران آنے والا ہے، قوم کو خبردار کر دیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے متنبہ کیا ہے کہ

پانی کا بڑا مسئلہ آنے والا ہے، ابھی سے صوبے کہنے لگے ہیں ہمارا پانی چوری ہوگیا، آگے جاکر پانی کا بحران مزید سنگین ہوجائے گا۔ماحولیات کے عالمی دن پر تقریب سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا اسّی فیصد پانی گلیشیئر سے آتا ہے، گلیشیئر گلوبل وارمنگ سے متاثر ہورہے ہیں، پاکستان، بھارت سمیت کئی ملک اس سے متاثر ہوں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ کاربن کے اخراج کی روک تھام کے لیے ابھی سے اقدامات کرنے ہوں گے، ایک ارب درخت لگا چکے، 9 ارب مزید لگائیں گے۔انہوں نے کہا کہ قوم کو مل کر ماحولیات کے تحفظ کی جنگ جیتنا ہوگی۔عمران خان نے کہا کہ اساتذہ پر شجرکاری مہم کی آگاہی کے لیے بڑی ذمہ داری ہے۔دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ان کی تمام تقریبات اور پروگرامات میں قومی زبان اردو کا استعمال کرتے ہوئے مرتب کیے جائیں۔وزیراعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے میں ہدیات جاری کی گئی ہیں کہ وزیراعظم جن بھی تقریبات یا پراگراموں میں شرکت کریں، ان میں اردو زبان کا استعمال کیا جائے۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سینکڑوں فٹ گہرے پانی پر تیرتی یہ قبر آخر کس کی ہے اور یہ ڈوبتی کیوں نہیں؟ پاکستانی چکرا کر رہ گئے

بہت نوکری کرلی اب گھر جاؤ۔۔۔ حکومت کا لاکھوں سرکاری ملازمین کو ریٹائرکرنے کافیصلہ ۔۔ نئی پنشن سکیم کا اطلاق کب سے ہوگا؟ جانیے تفصیل