اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کورونا کی دوسری لہر کہاں تک بڑھ گئی ، وزیر اعظم نے تشویش کا اظہار کردیا وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے اعداد و شمار تشویشناک ہیں : پچھلے 15 دنوں میں وینٹی لیٹرس پر جانے والے کورونا مریضوں میں
اضافہ ہوا ہے . یہ اضافہ پشاور 200فیصد، ملتان 200فیصد ، کراچی 148فیصد ، لاہور 114فیصد ، اسلام آباد 65 فیصد . ملتان اور اسلام آباد میں کرونا وینٹی لیٹروں کی صلاحیت کا 70 فیصد استعمال ہوا ہے .پوری دنیا میں اس وقت دوسری کرونا لہر نے اپنی ہلاکت پھیلا رکھی ہے . کورونا کیسز میں اضافے پر لاک ڈاؤن کرنا پڑا تو اس کی ذمے دار پی ڈی ایم ہوگی، پی ڈی ایم اپنے جلسوں سے لوگوں کی زندگی خطرے میں ڈال رہی ہے ، ملک میں کورونا کی دوسری لہر تشویش ناک ہے ، کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہوا تو مجبوراً مکمل لاک ڈاؤن پرجانا ہوگا ۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کے والد انور عزیز چودھری انتقال کر گئے ۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر انور عزیز چودھری انتقال کر گئے،انور عزیز چودھری سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز چودھری کے والد تھے ۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے انور عزیز چودھری کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ انور عزیز چودھری پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک اہم کردار رہے۔ انور عزیز چودھری سے طویل ملاقاتیں رہیں ، انور عزیز سے 1970،1980 کی پاکستان کی سیاسی تاریخ کی کئی کہانیاں سنی۔