ملک کا پسندیدہ کھلاڑی انتقال کرگیا،پورا ملک سوگ میں ڈوب گیا
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان ہاکی کا درخشاں ستارہ لیجنڈ
اولمپیئن منظور حسین جونیئر کا رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر اور
سیکرٹری جنرل حیدر حسین نے پی ایچ ایف چیئرمین سلیکشن کمیٹی و ہاکی لیجنڈ اولمپیئن
منظور حسین جونیئر کے انتقال پر انتہائی گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے انکی مغفرت اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا
ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ ہاکی لیجنڈ منظور حسین جونیئر پاکستان ہاکی کا سرمایہ تھے انکی پاکستان ہاکی کیلئے دی جانے والی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا،انکے لواحقین ہم سب ہاکی فیملی انتہائی دکھ کی کیفیت میں ہیں،اللہ سے دعا ہے انکے لواحقین سمیت پوری ہاکی کو بڑے سانحے کو سہنے کا حوصلہ عطا فرمائے ۔پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری جنرل حیدر حسین سے پوری قومی سے دعائے مغفرت کی اپیل کی ہے۔اولمپیئن منظور حسین جونیئر جو کہ پاکستان ہاکی کا سرمایہ تھے،انہوں نے قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 1984 کے لاس اینجلس اولمپکس میں گول میڈل کا اعزاز حاصل کیا1978 اور 1982 کی ونر قومی ہاکی ٹیم کا بھی حصہ رہے1982 کے ورلڈ کپ فائنل کے ہیرو کے طور پر دنیائے ہاکی آج بھی پہچانتی ہے۔ہاکی لیجنڈ اولمپیئن منظور حسین جونیئر جو دل کے دورے کے باعث لاہور کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے، انکے لواحقین کی جانب سے تدفین کے وقت کا باقاعدہ اعلان کیا جائے۔