in

ملک کی بڑی پارٹی کے صدر اچانک انتقال کر گئے ، پورے ملک میں سوگ کا اعلان

ملک کی بڑی پارٹی کے صدر اچانک انتقال کر گئے ، پورے ملک میں سوگ کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک) سابق سینیٹر اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر عثمان کاکڑ انتقال کر گئے ۔ عثمان کاکڑ آغا خان ہسپتال کراچی میں زیر علاج تھے ۔ عثمان کاکڑ کو گزشتہ روز برین ہیمرج ہوا تھا۔ پارٹی نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال ، سپیکر سمیت سیاسی رہنماؤں نے اظہار افسوس کیا ۔ قائد حزب اختلاف و صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے عثمان کاکڑ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عثمان کاکڑ جیسے بہادر ، حق گو اور جمہوریت پسند رہنما کی وفات ملک کا بڑا نقصان ہے، وہ اپنے اصولوں اور نظریات پر غیر متزلزل انداز میں ڈٹے رہے ، ملک اور قوم کے لئے عثمان کاکڑ کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی ۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی قیادت اور کارکنان سے افسوس کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں بلند مرتبہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

29 جولائی کو کیا ہونے والا ہے ؟پیشگوئی نے کھلبلی مچا دی

تمام کاروبار بند ۔ سخت کرفیو لگانے کا فیصلہ۔۔ حکومت نے ایک بار پھر مشکل ترین اعلان کردیا