in

ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی، کئی اضلاع کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا

ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی، کئی اضلاع کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا

مظفر آباد /گلگت/اسلام آباد /پشاور /کوئٹہ/کراچی /لاہور (این این آئی) آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد

سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ، مری اورپہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ اتوار اور پیر کو بھی جاری رہا جس کے باعث سردی کی شدت مزید بڑھ گئی ،

شدید برف باری کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے کئی اضلاع کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا

منگل بدھ کو بھی مری، گلیات، ناران،کاغان، ہنزہ میں درمیانی سے شدید برفباری متوقع ہے اور رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔دوسری جانب بلوچستان

کے شمالی اضلاع میں گزشتہ رات رواں برس کی سرد ترین رات رہی اور کان مہترزئی میں درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ادھر این 50 شاہراہ پرمختلف مقامات پر برف جم گئی جس کے باعث کوئٹہ ژوب ہائی وے لائٹ اور کوئٹہ زیارت شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بندکردیا گیا۔جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخواکے کئی شہروں میں بھی بادل جم کر برسے جس سے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں سردی بڑھ گئی ہے ،پشاور میں بھی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔شمالی بلوچستان میں رواںسال کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی ہے، کان مہترزئی میں درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ادھر ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں دوروز سے چلنے والی گرد آلود تیز ہوائوں کا سلسلہ تھم گیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت کراچی میں شمال مغرب کی سمت سے ہوائیں چلتی رہیں محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہرِ قائد میں سردی کی موجودہ لہر 27 جنوری تک برقرار رہ سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں شہر میں درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اسکولز اور کالجز15 فروری تک بند رکھنے کا فیصلہ

“گیدڑ انسانوں پر تاریخ کا سب سے بڑا حملہ کرنے والے ہیں” ماہرین نے خبردار کر دیا