منا بھائی ایم بی بی ایس فلم کو اپنی اداکاری سے چار چاند لگانے والے کروڑوں دلوں کی دھڑکن بھارتی اداکار چل بسے
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فلمی دنیا اور اس کے پرستاروں کے لئے ایک افسوس ناک خبر سامنے آئی ہے جس کی وجہ سے بھارتی فلم انڈسٹری کو ایک اور
صدمہ برداشت کرنا پڑ گیا ہے ۔ نامور سینئر بھارتی اداکار انتقال کر گئے ہیں ۔ ان کی عمر 84سال تھی اور وہ ممبئی میں چل
بسے ہیں۔ وشوا موہن نے کئی ڈراموں اور فلموں میں اہم کردار ادا کیے ہیں جن میں ’سوا دیس‘، ’پریم رتن دھن پایو‘، ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ اور دیگر شامل ہیں۔ وشوا موہن بڈولا
بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے مشہور اداکار ورون بڈولا کے والد تھے اور ابھارتی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی کئی اہم شخصیات نے سینئر اداکار وشوا بڈولا کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے ۔