ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کو ایک اور صدمہ برداشت کرنا پڑ گیا ہے۔ سینئر اداکار وشوا موہن بڈولا انتقال کر گئے ہیں۔ان کی عمر 84سال تھی اور وہ ممبئی میں چل بسے۔ وشوا موہن نے کئی ڈراموں اور فلموں میں اہم کردار ادا کیے ہیں جن میں ’سوا دیس‘،
’پریم رتن دھن پایو‘، ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ اور دیگر شامل ہیں۔ وشوا موہن بڈولا بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے مشہور اداکار ورون بڈولا کے والد تھے اور ابھارتی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی کئی اہم شخصیات نے سینئر اداکار وشوا بڈولا کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب یادش بخیر کہ گزشتہ سال بھارت کے معروف کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی شادی ہوئی جسے سوشل میڈیا اور بھارتی ٹی وی چینلز پر خوب پذیرائی ملی ۔ شادی کے بعد ان کے مداح اور شوبز بیٹ کے صحافی ان کے گھر ننھے مہمان کی آمد کے حوالے سے خبریں تلاش کر رہے تھے جو گزشتہ ماہ مداحوں کو سنائی گئی جس پر ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو خوب مبارکبادیں بھی دی گئیں ۔ اب حاملہ انوشکا شرما کی مزید تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں جن میں دیکھ کر بتایا جا سکتا ہے کہ انوشکا شرما کے ہاں شاید جلد ہی بچے کی آمد متوقع ہے ۔