موجیں ختم 100 تا 300 یونٹس والے صارف کو اب اتنا بل دینا پڑے گا،حکومت کا بڑا فیصلہ
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بجلی کی قیمت بڑھنے سے 100 یا 300 یونٹس والے صارفین کو 800 سے 3650 تک بل آئے گا، 100 یونٹ والوں
کو 774 جبکہ 200 یونٹس استعمال کرنے والے صارف کو 1622 کی بجائے 2012 روپے کا بل دینا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں
ایک روپے 95 پیسے اضافہ کردیا ہے، بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 200 ارب کا مالی بوجھ بڑھ جائے گا، جس سے
مہنگائی میں اضافہ ہونے سے صارفین کی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی، صارفین بجلی کی قیمت میں اضافے پر سراپا احتجاج بھی ہیں۔ذرائع پاورڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں حالیہ اضافے
سے 50 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کو اب 100 کی بجائے 197 روپے 50 پیسے کا بل ادا کرنا پڑے گا، 100 یونٹ والوں کو 579 کی بجائے 774 روپے۔ 101سے 200 یونٹ والوں کو 1622 روپے کی بجائے 2012 روپے اور 300 یونٹس استعمال کرنے والوں کو3060 کی بجائے اب 3645 روپے بل ادا کرنا پڑے گا۔ واضح رہے گزشتہ روز وفاقی وزیر عمر ایوب نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بجلی فی یونٹ قیمت میں 2روپے 18پیسے کا اضافہ بنتا تھا، لیکن کم بوجھ ڈالا جا رہا ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر 200ارب کا بوجھ بڑھے گا۔