in

موجیں لگ گئیں موجیں ۔۔۔!! نئے سال سے پہلے تنخواہوں میں زبردست اضافہ

موجیں لگ گئیں موجیں ۔۔۔!! نئے سال سے پہلے تنخواہوں میں زبردست اضافہ

پنجاب حکومت نے نئے سال سے پہلے مزدور کی یومیہ اجرت میں اضافہ کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب

نے ایک مزدور کی یومیہ اجرت میں محض 23 روپے کا اضافہ کر کے گزشتہ یومیہ اجرت 777 روپے سے 800 روپے یومیہ کر دی ہے۔جبکہ پنجاب حکومت نے

ڈرائیوروں کی تنخواہوں میں بھی 100 روپے کا اضافہ کر کے 1100 روپے یومیہ تک پہنچا دیا۔حکومت نے مالی کی یومیہ اجرت میں بھی 50 روپے کا اضافہ کرتے ہوئے 850 روپے کر

دی ہے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی مہنگائی میں پسے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شہریوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے یکم جنوری سے لاہور اور 31 مارچ تک پنجاب کے تمام 3 کروڑ خاندانوں کو “نیا پاکستان صحت

کارڈ” کی سہولت کا بھی اعلان کیا تھا، جس سے ہر خاندان کو 10 لاکھ روپے سالانہ تک کے مفت علاج کی سہولت دستیاب ہو گی اور وہ پینل پر موجود کسی بھی پرائیویٹ یا سرکاری ہسپتال سے اپنا علاج مفت کروا سکیں گے۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ملازمین کی موجیں لگ گئی،27 دسمبر کو عام چھٹی کا اعلان کر دیا گیا

انا للہ وانا الیہ راجعون!ممتاز عالم دین ومفسر انتقال کر گئے