موسمِ سرما کی تعطیلات کے دوران تعلیمی اداروں کیلئے نئے احکامات جاری
، سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے موسم سرما کی چھٹیوں کے دوران سکول بند رکھنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے موسم سرما کی چھٹیوں کے
دوران تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو تعلیمی سرگرمیاں بند رکھنے کے حوالے ہدایات جاری کر دیں۔موسم سرما کی چھٹیوں کے دوران اسکول بند رکھوانا اتھارٹیز
کی ذمہ داری ہو گی۔ احکامات کے باوجود اگر کہیں سکول کھلا پایا گیا تو سخت کارروائی ہو گی۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے 2022ء میں عام
تعطیلات، اختیاری چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔وفاقی حکومت کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 2022ء میں 35 عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیاں ہونگی، 15 عام تعطیلات، 20 اختیاری چھٹیاں ہونگی، 5 فروری 2022 کو یوم کشمیر کی عام تعطیل ہوگی۔23 مارچ 2022 کو یوم پاکستان کی عام تعطیل ہوگی۔ یکم مئی 2022 کو یوم مزدور کی عام تعطیل ہوگی، 3 سے 5 مئی 2022 عید الفطر کی 3 چھٹیاں ہونگی۔نجی ٹی وی کے
مطابق 10 سے 12 جولائی کو عیدالاضحیٰ کی 3 چھٹیاں ہوں گی، 7 اور 8 اگست کو نویں اور دسویں محرم کی چھٹیاں ہونگی، 14 اگست کو یوم آزادی کی عام تعطیل ہوگی، 9 اکتوبر کو عید میلاد النبیؐ کی عام تعطیل ہوگی، 25 دسمبر 2022 کو یوم قائداعظم،کرسمس کی عام تعطیل ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق 26 دسمبر کو مسیحی برادری کیلئے یوم کرسمس کے بعد کی عام تعطیل ہوگی، سال 2022 میں اسلامی چھٹیاں متوقع تاریخ کے حساب سے طے کی گئی ہیں، چاند کی رویت کے حساب سے چھٹیوں کا الگ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔2022 میں کل 15 عام تعطیلات میں سے 6 اتوار کے روز ہوں گی، 3 جنوری اور 4 اپریل کو بنکوں کی چھٹی ہوگی۔