in

موسمِ سرما کی چھٹیاں دسمبر کی بجائے جنوری میں کیوں دینے کا فیصلہ کیا گیا؟ اصل وجہ بھی سامنے آگئی

موسمِ سرما کی چھٹیاں دسمبر کی بجائے جنوری میں کیوں دینے کا فیصلہ کیا گیا؟ اصل وجہ بھی سامنے آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات جنوری کے آخر میں ہوں گی۔ این سی او سی کا

اہم اجلاس وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات

جنوری کے آخر میں ہوں گی، اور یہ فیصلہ اتفاق رائے سے این سی او سی میں ہوا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں تمام صوبوں سے سفارشات لے لی گئی تھیں اور اجلاس میں

سفارشات پر بحث کی گئی، اور فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن کا عمل جاری رہے گا۔ ویکسینیشن کی وجہ سے ہی فیصلہ کیا گیا کہ چھٹیاں دسمبر کی بجائے جنوری میں کی جائیں تاکہ ویکسینیشن کا عمل مکمل ہو سکے۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

یکم جنوری کو عام تعطیل کا اعلان! حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

3لاکھ اساتذہ کے بیروزگار ہونے کا خدشہ!!! سپریم کورٹ نے پرائیویٹ سکول بند کرنیکا حکم جا ری کر دیا