موسم گرما کی لمبی چھٹیاں ، محکمہ تعلیم سے طلباء کے لئے بڑی خبر آگئی
کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ میں موسم گرما کی چھٹیاں جون
اور جولائی میں دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی کے سالانہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں اہم فیصلے کئے گئے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع ہوگا، نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 17 مئی سے شروع ہوں گے، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات 15 جون سے لیے جائیں گے۔