کراچی (نیوز ڈیسک) مولانا طارق جمیل پر لڑکی سے ہاتھ ملانے کا الزام ، اعزاز سید نے معافی مانگ لی۔ اعزاز سید نے اپنی ایک ٹویٹ میں وضاحت پر مولانا طارق جمیل سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ طارق جمیل صاحب نے وضاحت کی ہے کہ ان سے ہاتھ ملانے والی لڑکی نہیں مہک نامی ایک
خواجہ سرا تھا اس وضاحت سے میری غلط فہمی دور ہو گئی ۔ خواجہ سراوں کے لیے کام کرنا ایک بڑائی ہے ۔ اس حوالے سے جناب طارق صاحب کا احترام اور اگر غلط فہمی میں دل آزاری ہوئی تو معذرت بھی۔ اعزاز سید نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ طارق جمیل صاحب نے وضاحت کی ہے کہ ان سے ہاتھ ملانے والی لڑکی نہیں مہک نامی ایک خواجہ سرا تھا اس وضاحت سے میری غلط فہمی دور ہو گئی ۔ خواجہ سراوں کے لیے کام کرنا ایک بڑائی ہے ۔ اس حوالے سے جناب طارق صاحب کا احترام اور اگر غلط فہمی میں دل آزاری ہوئی تو معذرت بھی۔واضح رہے کہ صحافی اعزاز سید نے ملک کے مشہور مذہبی رہنما مولانا طارق جمیل کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ان پر تنقید کے نشتر برسا دیے تھے ۔ اعزاز سید نے مولانا طارق جمیل کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مبینہ طور پر کسی خاتون سے مصافحہ کررہے ہیں، اعزاز سید نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ” مجھے مولانا طارق جمیل کے اس لڑکی سے ہاتھ ملانے پر اعتراض نہیں ہے، اعتراض یہ ہے کہ مولوی اپنی تبلیغ کے بالکل الٹ کام کرتا ہے”۔ اعزاز سید نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ “لوگوں کو ایسے کرداروں کی اصلیت جاننا چاہیے، اور پیروی سے گریز کرنا چاہیے”۔ خیال رہے کہ اعزاز سید نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس کے بارے میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ مولانا طارق جمیل ایک خاتون کے ساتھ مصافحہ کر رہے ہیں۔