مولانا طارق جمیل کو بھی کورونا ہوگیا، اب وہ کہاں ہیں؟ تشویشناک خبر آگئی لاہور (نیوز ڈیسک) معروف عالم دین و خطیب مولانا طارق جمیل بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے۔سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ان کی گزشتہ کچھ ایام سے طبیعت ناساز تھی جس کے باعث انہوں نے
کورونا ٹیسٹ کرایا جس کا نتیجہ مثبت آگیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد ہسپتال میں داخل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اپنے تمام محبین سے خصوصی دعاؤں کی درخواست بھی کی۔اس کے علاوہ وزیراعظم نے بھی ٹویٹ کر کے مولانا کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ خیال رہے کہ اس وقت پاکستان کورونا کی دوسری لہر کی لپیٹ میں ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا کے تین ہزار 369 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد اب تک کے کیسز کی مجموعی تعداد چار لاکھ 38 ہزار 425 ہوگئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کی وجہ سے 72 زندگیوں کے چراغ گل ہوئے۔ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کو ایک کے بعد ایک جھٹکا لگ گیا ہے۔ بابراعظم کے بعد اب نائب کپتان شاداب خان بھی انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔ جس کےبعد دورہ نیوزی لینڈ کے دوران قومی ٹیم کی کپتانی کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔ بابر اعظم اور شاداب خان کے زخمی ہونے کے بعد اب محمد حفیظ اور عماد وسیم کے کپتانی اور نائب کپتانی سنبھالنے کے امکانات پید اہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ بابر اعظم گزشتہ روز پریکٹس سیشن کے دوران انگوٹھے پر گیند لگنے سے زخمی ہو کر نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہو گئے تھے جس کے بعد اب شاداب خان کے زخمی ہوجانے کی اطلاعات ہیں