in

مون سون بارشوں کی کی شدت میں اضافہ بارشوں کا سلسلہ کب سے شروع ہونے والا ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

مون سون بارشوں کی کی شدت میں اضافہ بارشوں کا سلسلہ کب سے شروع ہونے والا ہے؟

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ویک اینڈ سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی ۔ اگلے ہفتے کے دوران مون سون بارشوں کی شدت میں اضافہ ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ویک اینڈ کے دوران مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب میں داخل ہوں گی جس کے باعث ہفتے کی شام اور رات سے بدھ کے دوران کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخوپورہ اور قصور میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔ اس کے علاوہ اوکاڑہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر اور لیہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔خیبر پختونخوا میں اتوار کی شام اور رات سے بدھ کے دوران دیر، سوات، بونیر، کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، وزیرستان، کرم، بنوں، کوہاٹ، لکی مروت، ٹانک، کرک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان کے علاقوں غذر، استور، دیامر، سکردو، گلگت، ہنزہ نگر، گانچی اورخرمنگ میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستانی 100والے نوٹ میں بہت بڑی غلطی ، پاکستانی اب تک لاعلم تھے ؟ حیران کن خبر آگئی

اس سے بہتر تھا کہ شادی کرلیتے۔۔۔۔۔بھارت کے معروف ترین اداکار گرفتار