in

مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے خوشخبری۔۔!!!چینی کی قیمت میں زبردست کمی،قیمت جان کر آپ کا دل خوش ہو جائیگا

لاہور (نیوز ڈیسک) بروقت گنے کی فصل کی کٹائی کی ابتدا کے بعد ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں تقریباً 20 فیصد تک تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے بھی چینی کی قیمتوں میں 20 روپے تک کمی آنے پر اطمینان کا اظہار کیا

ہے۔وزیراعظم نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ ملک میں گنے کی بر وقت کٹائی اور درآمد شدہ چینی کی فراہمی کی وجہ حکومت کے موژر اقدامات ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی کوششوں سے چینی کی قیمتوں میں 20 روپے تک کمی آئی ، میں نے صوبائی حکومتوں کو گنے کے کاشت کاروں کو چینی کی قیمتوں کی منصفانہ اور فوری ادائیگی کرنے کے لیے کہا ہے۔پاکستان میں کرشنگ سیزن کا آغاز ہونے کے بعد چینی کی قیمت میں واضح کمی آنا شروع ہوگئی ۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی بوری 1500 روپے سستی ہوگئی ہے ۔ جوڑیا بازار کے ڈیلرز کا کہنا ہے کہ چینی کی بوری 9500روپے سے کم ہو کر 8 ہزار روپے کی ہوگئی ہے خیال رہے کہ چینی کی بوری 100 کلو کی ہوتی ہے اس حساب سے فی کلو چینی کا ہول سیل ریٹ 80 روپے ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ وفاقی وزیر برائے صنعی پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 68 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے سوا لاکھ ٹن کے قریب چینی درآمد کی گئی ، یوٹیلیٹی اسٹورز پر درآمد شدہ چینی 68 روپے فی کلو میں دستیاب ہے ، دوسری جانب اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے یوٹیلیٹی اسٹورز کو براہ راست درآمدی چینی حاصل کرنے کی اجازت کی منظوری دے دی۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

’’ موت ایک ایسی ہچکی ہےجو صرف ایک بار آتی ہے‘‘ شاہ رخ خان کے مداحوں کیلئے ایسی خبر جسے سن کر پورا بھارت آج آبدیدہ ہو گیا

پاکستانی ایکسپورٹس میں زبردست اضافہ! صرف ایک مہینے میں پاکستان نے اربوں ڈالرز کما لیے