in

مہنگائی کی ستائی عوام کے لیے ایک ساتھ کئی خوشخبریاں! پٹرول کی قیمت کم کرنے کی تیاری، مزید کیا کیا سستا ہونے جا رہا ہے؟ شاندار خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید کم ہونے کی نوید سنا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سرکاری تصدیق نہیں لیکن یقین دلاتا ہوں کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت مزید کم ہونے جارہی ہے، آمدن اور اخراجات کا توازن مثبت ہوگیا، اب امپورٹڈ چیزوں کی قیمتیں

بھی کم ہو جائیں گی ،مہنگائی عارضی چیز ہے، اس پر جلد قابو پالیں گے۔وفاقی ادارہ شماریات کے بھی مطابق پچھلے ہفتے 18اشیاء کی قیمت کم ہوئی ہے اور 13کی زیادہ ہوئی ہے اور مجموعی طور پر بھی مہنگائی میں کمی آئی ہے۔چینی اور آٹے کی قیمت بھی کم ہونا شروع ہو گئی ہے۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ جب یہ اقتدار میں تھے انہوں نے گلگت بلتستان کی عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، گلگت میں اپوزیشن کی جانب سے جس طرح کا ماحول بنایا جارہا ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اپوزیشن مان چکی ہے کہ وہ دھاندلی کا ڈھونگ رچاکر اپنی شکست کو کوئی مہذب شکل دینا چاہتے ہیں، گلگت بلتستان کے عوام نے جس طرح وزیراعظم عمران خان محبت کا اظہار کیا ہے، پی ٹی آئی وہ جماعت جس نے آزاد اور شفاف الیکشن کیلئے جدوجہد کی ہے۔پی ٹی آئی الیکشن ریفارمز کیلئے کوشش کی، انتخابی اصلاحات ہوئیں پھر اس پر 2018ء کے الیکشن ہوئے۔ لیکن ان کیلئے وہ الیکشن درست جس میں یہ جیتیں، ججز وہ ٹھیک ہوتے ہیں جو ان کے حق میں فیصلہ دیں۔اگر ہار جاتے ہیں تو پھر کہتے ہیں دھاندلی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب اپوزیشن ایک نیا میثاق بنارہے ہیں، ماضی کے ریکارڈ کے باعث ن لیگ پر اعتبار بھی

نہیں کیا جا سکتا ۔ یہ مدد کس ادارے سے مانگ رہے ہیں ؟ وہی ادارہ جس کے والد نے اس ادارے کو ہدف بنایا ہوا ہے ۔ اس سے یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ یہ لوگ جمہوریت پسند نہیں ، یہ اقتدار کی حوس میں اپنے کاروبار کرتے ہیں ، پھر احتساب سے بچنے کیلئے سیاسی انتقام کا نعرہ لگاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مدد مانگی جا رہی ہے کہ جمہوری منتخب حکومت کو گھر بھیجنا چاہتی ہے ، مسلم لیگ ن کو شرم آنی چاہیے کہ وہ غیر جمہوری طریقے سے حکومت گرانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لیڈر نے صفر سے جدوجہد شروع کی ، 22 سال جدوجہد کی ، آج مقبول ترین لیڈر ہیں ۔ پاکستان کا مستقبل عمران خان سے جڑا ہوا ہے ۔ شبلی فراز نے کہا کہ کورونا وباء کے بعد ہر کوئی ذکر کر رہا ہے کہ ہمارے معاشی اعشاریے بہتر ہو رہے ہیں ، صنعتوں میں تیزی آئی ہے ، ہماری کرنسی مضبوط ہو رہی ہے ۔ میں سرکاری طور پر تصدیق نہیں کر سکتا لیکن یقین دلاتا ہوں کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت مزید کم ہونے جا رہی ہے ، اسی طرح کرنسی مضبوط ہونے سے امپورٹڈ چیزوں کی قیمتیں کم ہو جائیں گی ،

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

معیشت کے لئے شاندار خبر۔۔ڈالر انتہائ سستا ہو گیا

پاکستان کی تقدیر بدلنے کا وقت۔۔!!!16ممالک نے زبردست ریلیف دینے کا اعلان کر دیا