کچھ سال پہلے شاہد آفریدی نے غصے میں آکر ٹی وی کیوں توڑا جب انکی بیوی اور بچے ٹی وی دیکھ رہےتھے؟ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے ایسا انکشاف کردیا جس سے شاہد آفریدی کی ملک سے محبت اور بھارت سے نفرت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے . ایک نجی ٹی وی پر ندا
یاسر کے شو میں شاہد آفریدی نے بتایا کہ وہ گھر میں اپنی اہلیہ نادیہ کو بھار تی ڈرامے دیکھنے سے منع کرتے تھے خصوصا بچوں کو اس حوالے سے سخت ہدایات تھیں کہ ٹی وی پر انڈین ڈرامہ یا فلم نہ چلے . ایک دن وہ اپنے کمرے سے نکلے تو انہوں نے ٹی وی پر معروف بھارتی چینل کا ڈرامہ چلتا دیکھا، صرف یہی نہیں ان کی ننھی بیٹی نا سمجھی میں ڈرامے میں دکھائے جانیوالے سین کے مطابق پلیٹ پکڑے آرتھی اتارنے کی نقل بھی کر رہی تھی، یہ منظر دیکھ کر شاہد آفریدی غصے میں آگئے اور انہوں نے بیٹی کو تو ڈانٹ نہ پلائی بلکہ ٹی وی کو ہی جہنم واصل کردیا.شاہد آفریدی کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے اور سوشل میڈیا ایک جانب جہاں پاکستانی صارفین شاہد آفریدی کے اس اقدام کو سراہ رہے ہیں وہیں بھارتی ایک بار پھر پراپگینڈے میں مصروف ہیں .خیال رہے کہ شاہد آفریدی کی حب الوطنی پر شک نہیں کیا جاسکتا وہ ، ہر مرتبہ کچھ نہ کچھ ایسا کرتے ہیں جس سے بھار تی جل کر خاکستر ہوجاتے ہیں، انہوں نے مسئلہ کشمیر پر بھی بھر پور طریقے سے آواز اُٹھائی، یہ جانتے ہوئے بھی کہ کرکٹر ہوتے کے ناطے انکی پوری دنیا میں بھی فین فالوونگ ہے۔