in

میں قسم اٹھا کر کہتا ہوں شریف برادران نے مجھے (ن) لیگ کا ٹکٹ فروخت کیا تھا۔۔۔ نامور (ن) لیگی رکن اسمبلی کے اعتراف نے ملکی سیاست میں بھونچال مچا دیا۔۔۔ نوازشریف کا بیانیہ بے نقاب

لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی اشرف انصاری کے بھائی یونس انصاری نے الزام لگایا ہے کہ ان کے بھائی کو پیسوں کے عوض ٹکٹ دی گئی ،ہمارا حساب کلیئر کر دیں ہم ٹکٹ ان کے منہ پر ماردیں گے ، مسلم لیگ(ن) اورگوجرانوالہ کی قیادت کاالٹرا سائونڈ کرائیں

ان کے اندرسے سارا مال انصاری برادران کانکلے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے بھی 16اکتوبر کو جی ٹی روڈ پر ریلی نکالنے کیلئے ڈپٹی کمشنر کو درخواست رکھی ہے اور ہمیں صبح طلب کیا گیا ہے ۔ ہم نے یہ درخواست تب دی تھی جب کیپٹن (ر) محمد صفدر نے گوجرانوالہ میں حساس ادارے کے افسر کے گھرکے گھیرائو اور جلا ئو گھیرائو کی دھمکی دی تھی ، یہ غنڈہ عناصر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انکشاف کیا کہ ان کے بھائی اشرف انصاری کو پیسوں کے عوض2018 کے انتخابات میں ٹکٹ دی گئی ۔میرا بھائی ان کے رکن اسمبلی ہیں اور اب بھی استعفیٰ دینے کو تیار ہے،یہ ہمیں ہمارا حساب ہمیں واپس دیں ہم استعفیٰ دیں گے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کتنا حساب کتاب ہے تو انہوں نے کہا کہ لمبا چھٹا بنے گا، 30 سال ہم نے ان کے اوپر سرمایہ کاری کی ہے ،ہمارا منشی بیٹھے گا، حساب لگائے گا تو پھر پتہ چلے گا، یہ ہمارا حساب دیں، ہم سیٹ ان کے منہ پر ماریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں ہم نے مسلم لیگ (ن)کا ٹکٹ خریدا تھا، مسلم لیگ (ن) لاہوراورگوجرانوالہ کی قیادت کے الٹرا سائونڈ کروائیں سارا مال انصاری برادران کا نکلے گا۔یاد رہے کہ اشرف انصاری کو وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقاتوں کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے پارٹی سے نکالنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تابوت سکینہ میں ایسا کیا خاص ہے اور اسے آخری بار کہاں دیکھا گیا تھا ؟ ایک معلوماتی تحریر

اللہ کے نام پر صرف ایک روپیہ دے جا۔!! ایک ڈاکٹر فقیرنی جو زندگی بھر صرف ایک روپیہ مانگتی رہی، جب انتقال ہوا تو پورا شہر سوگ میں بند ہوگیا