in

نواز شریف اور فضل الرحمان کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا گیا! استعفوں کا معاملہ، اچانک کس نے انکار کر دیا؟ اپوزیشن اتحاد کے رہنماء سخت پریشان

اسلام آباد (ویب نیوز ) معروف تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ اس وقت حالات بدل چکے ہیں ، مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ (ن) دونوں ہی ایک بند گلی میں جا رہے ہیں ، استعفوں کے معاملے پر پیپلز پارٹی نے بھی اپنا فیصلہ سُنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کا فیصلہ ہے کہ استعفے نہ دیئے جائیں ، اسمبلیوں سے مستعفی ہونا پیپلز پارٹی کی پہلی کیا آخری آپشن یا سوچ بھی نہیں ہے۔ اس وقت جمعیت علمائے اسلام ف اور ن لیگ کو ایک ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا جاچکا ہے، آصف زرداری نے دونوں جماعتوں پر واضح کر دیا ہے کہ ہم مستعفی نہیں ہونگے۔ عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ نواز شریف بیگم شمیم اختر کا بے حد احترام کرتے تھے اس کے باوجود وہ اپنی والدہ کو قبر میں اتارتے وقت موجود نہیں ہونگے۔ اس بات میں کوئی بھی شک نہیں ہے کہ وہ بیمار ہیں، لیکن انکے پاکستان آنے کی وجہ صرف اور صرف یہی ہے کہ اگر وہ واپس آئے تو دھر لیے جائیں گے ۔ عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ (ق) لیگ کی جانب سے آصف زرداری کو کہا گیا کہ اگر آپ چاہے تو مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو مشروط طور پر ملایا جاسکتا ہے، ق لیگ والے بھی کسی اشارے کا انتظار کر رہے ہیں، جب تک کوئی ملکی اشارہ نہیں مل جاتا تب تک حکومت کی تبدیلی کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مارکیٹ کُھلتے ہی ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی، خریداروں کیلئے زبردست خوشخبری آگئی

تاجر جیت گئے،،حکومت نے گھٹنے ٹیک ڈالے مارکیٹیں کب تک کھلی رہیں گی،پاکستانیوں کےلئے بڑی خبر