اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سابق وزیراعظم نواز شریف کو تنہا نہ سمجھا جائے ، اسرائیل ، امریکہ اور دو دیگر 3 ممالک کی طرف سے مسلم لیگ ن کے قائد کو توانائی مل رہی ہے ، ان خیالات کا اظہار تجزیہ کار و سینیر صحافی عارف حمید بھٹی نے کیا۔ تفصیلات کے
مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو تنہا مت سمجھیں ، اس کے پیچھے اسرائیل ، امریکا اور تین چار دیگر ممالک بھی ہیں جن میں سعودی عرب اور یو اے ای بھی ان کی پشت پر کھڑے ہیں ، جب کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے 3 دن پہلے نواز شریف کو فون کیا اور بتایا کہ میرے بیان پر یہ ردعمل دیکھنے میں ایا ہے ، کیوں کہ میرے بیانیے کو بھارت کی طرف سے بہت اٹھا یا گیا ، جس پر سابق وزیراعظم نے انہیں کہا کہ یہ تو اچھی بات ہے۔عارف حمید بھٹی نے کہا کہ موجودہ بیانیے کی وجہ سے چند لوگ مسلم لیگ ن سے الگ ہوجائیں گے لیکن پارٹی کا بیانیہ یہی رہے گا بلکہ اس میں روز بروز اضافہ ہوگا اور اتنے سخت الفاظ بولے جائیں گے کہ عام پاکستانی بھی برداشت نہیں کریں گے ، تاہم مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اس وقت ہمارے اہم ملکی اداروں کو دباو میں لانا چاہتے ہیں ، جب کہ وہ اہم ادارے اس وقت حالت جنگ میں ہیں کیوں کہ بھارت نے پاکستان پر بری نگاہیں رکھی ہوئے ہے لیکن وہ ہماری پاک فوج کی وجہ سے کچھ کر نہیں پا رہا۔
دوسری طرف حکومت مخالف اپوزیشن کی تحریک کیلئے نومبر کا آخری ہفتہ فیصلہ کن قرار دے دیا گیا ، سینئر صحافی صابر شاکر نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کی تحریک کیلئے نومبر کا آخری ہفتہ فیصلہ کن ہوگا ، نومبر میں اپوزیشن اپنی تحریک کومزید تقویت دے گی ، ہمارے اداروں کے پاس اطلاعات ہیں کہ اس سلسلے میں لندن میں امریکا اور دو بردار ممالک کے سفیر بہت متحرک ہیں ،