in

نواز شریف کی وطن واپسی کا معاملہ، برطانوی حکومت نے بڑا قدم اُٹھا لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) عمران حکومت کی جانب سے برطانیہ کو نواز شریف کے حوالگی سے خط ، برطانوی حکومت نے بھی جواب دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق عمران حکومت کی جانب سے برطانوی حکومت کو خط لکھا گیا کہ نواز شریف ایک مفرور ہیں لہٰذا نواز شریف کو پاکستان

کے حوالے کیا جائے ، خط میں بہت سارے قانونی حوالوں کا ذکر بھی کیا گیا ۔ برطانوی حکومت نے پاکستانی حکومت کے خط کے جواب میں خط لکھا ہے کہ اگر پاکستان کی جانب سے نواز شریف کی حوالگی سے متعلق کوئی درخواست موصول ہوئی تو برطانوی حکومت اس پر غور کرے گی۔ دوسری جانب نواز شریف کی وطن واپسی کا معاملہ عالمی تنازعہ بن گیا، اس حوالے سے برطانیہ نے کئی افراد کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا لیکن جس وقت برطانوی حکومت کی جانب سے پاکستانی حکومت سے کلیرنس مانگی گئی تو پاکستانی حکومت نے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانوی حکومت کی جانب سے چالیس پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کے لیے تین لاکھ پاؤنڈ کی رقم جاری کی گئی ، ڈی پورٹ کرنے کے لیے ایک خصوصی طیارہ بھی مختص کیا گیا، جس اس پرواز کو کلیئرنس کی اجازت مانگی گئی تو پھر پاکستانی حکام کی جانب سے برطانوی پرواز کو کلیئرنس کی اجازت نہیں دی گئی ۔ جب پاکستانی حکام کی جانب سے برطانوی فلائٹ کو کلیئر نہیں کیا گیا تو برطانوی حکام کی جانب سے انہیں افراد کو واپس منتقل کر دیا گیا، برطانوی وزیر داخلہ کو نوٹس کرایا گیا کہ نواز شریف کو پاکستان بھیجنا بھی برطانوی حکام کی ذمہ داری ہے۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایک سچا واقعہ

پاکستانی سائنسدانوں کا شاندار کارنامہ ۔دنیا حیران۔گھاس کی ایسی قسم تیار کرلی جس سے غذائی قلت کو پورا کیا جا سکتا ہے