in

نوکریاں ہی نوکریاں، وزیراعلیٰ عثمان بزدار ،کپتان کا وعدہ پورا کرنے کے قریب ، بڑی خوشخبری سنا دی گئی

لاہور (نیوز ڈیسک ) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پولیس میں 5700 بھرتیوں کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پولیس انوسٹی گیشن کمپلیکس سنٹرل ہیڈ کوارٹر کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا۔ انہوں نے خواتین کے تحفظ کیلئے مخصوص موبائل ایپ ویمن سیفٹی ایپلی کیشن، ڈی ایچ اے میں ڈرائیونگ لائسنس

سنٹر اور گلشن راوی پولیس سٹیشن کی نئی عمارت کا بھی افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو نو تعمیر شدہ انوسٹی گیشن سینٹر پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی۔ وزیراعلیٰ نے لان میں پودا لگایا اور انوسٹی گیشن کمپلیکس کا معائنہ کیا۔ انہوں نے نوتعمیر شدہ پولیس انوسٹی گیشن کمپلیکس میں اعلیٰ سطح کے خصوصی اجلاس کی صدارت کی اور پولیس میں 5700 بھرتیوں کی منظوری دی۔ اجلاس میں گونگے بہرے افراد کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کیلئے قانون سازی کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے 101 تھانوں کو اراضی کی منتقلی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ پنجاب میں پولیس کا اچھا نظام لانا چاہتے ہیں۔ پولیس عوام کو بہترین سروس دے، تمام وسائل مہیا کریں گے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ راولپنڈی، میانوالی اور ڈیرہ غازی خان سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں ماڈل پولیسنگ سسٹم لایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ انویسٹی گیشن کے معیار کو اپ گریڈ کرکے پنجاب پولیس کی استعداد کار کو بڑھانا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ تھانہ کلچرکی تبدیلی اور عوامی سہولت کیلئے محکمہ پولیس کو جدید وسائل وسہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

موسم سرما کی تعطیلات کب ہوں گی؟ تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا

گاڑیوں کے شائقین کے کام کی خبر ، قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا