in

نیا سال۔۔لمبی چھٹیاں۔۔تعلیمی ادارے اب کب تک بند رہیں گے؟اچانک ایک بار پھر بڑا اعلان کر دیا گیا

نیا سال۔۔لمبی چھٹیاں۔۔تعلیمی ادارے اب کب تک بند رہیں گے؟

اچانک ایک بار پھر بڑا اعلان کر دیا گیا

سرکاری اساتذہ نے بلدیاتی اداروں کی ماتحتی قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے10 جنوری

کے بعداسلام آباد میں تدریسی عمل کے بائیکاٹ کی دھمکی دیدی، جبکہ پرائیویٹ سکولز ایسوی ایشن نے بھی کنٹونمنٹ بورڈز میں سکولز سیل ہونے کیخلاف

احتجاج شروع کردیا ہے۔نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق جس سے وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی

ادارے 9 جنوری کے بعد مزید بند رہنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں 9 جنوری تک سردیوں کی چھٹیاں ہونگی جس کے بعد 10 جنوری سے جوائنٹایکشن کمیٹی نے تعلیمی اداروں میں کلاسز کے بائیکاٹ کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ بلدیاتی اداروں کے ماتحت کیے جانے کیخلاف سخت احتجاج کریں گے اور یہ عمل کسی صورت قابل قبول نہیں ہو گا۔چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی فضل مولٰی نے کہا ہےکہ حکومت کو 10 جنوری تک کا وقت دے رہے ہیں تاکہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کر لے تاہم اس کے بعد تدریسی عمل کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

طلبا کے لیے اہم خبر !!!نیا تعلیمی سال کب شروع ہوگا؟ فیصلہ ہوگیا

پنجاب اسمبلی نے ایک اور سرکاری چھٹی کی منظوری دیدی گئی