in

نیا سال اور بڑا فیصلہ۔۔۔سکول جانے والے بچوں کے والدین کی پریشانی ختم۔۔خوشخبری سنا دی گئی

نیا سال اور بڑا فیصلہ۔۔۔سکول جانے والے بچوں کے والدین کی پریشانی ختم۔۔خوشخبری سنا دی گئی

سکولوں کے ماہانہ فیس کے علاوہ کسی بھی قسم کی فیس وصول کرنے پر پابندی عائد ۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت کی وزارت تعلیم نے نجی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں پر مالی بوجھ کم کرنے کیلئے اہم فیصلہ کیا ہے۔ خیبرپختونخواہ حکومت نے

سکولوں کے ماہانہ فیس کے علاوہ کسی بھی قسم کی فیس وصول کرنے پر پابندی عائد کر دی۔اس حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم کی جانب سے

کی گئی ٹوئٹ میں کہا گیا کہ کوئی بھی پرائیویٹ اسکول اب ماہانہ ٹیوشن فیس کے علاوہ بچوں سے داخلہ فیس، سالانہ فیس

، کیپٹیشن فیس اور دیگر کسی بھی قسم کے فنڈز نہیں لے سکتا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیری اقدامات کیے جائیں گے۔واضح رہے حکومت کی جانب سے یہ احکامات پشاور ہائی کورٹ کے ایک فیصلے کی روشنی میں جاری کیے گئے ہیں۔اس حوالے سے صوبائی پرائیوٹ سکولز

ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ان احکامات کی خلاف ورزی کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی بھی تصور بھی کی جائے گی اور ایسے میں پرائیوٹ سکولوں کو توہین عدالت کے قانون کے تحت بھی کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نئے سال کے آغاز سے پہلے سرکاری افسر و ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

3 جنوری کو پورے ملک میں چھٹی کا اعلان کر دیا گیا