اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور وزیر اعظم پاکستان عمران خاں نہ صرف پاکستان بلکہ ساری دنیا میں بہت شہرت کے حامل ہیں دنیا بھر میں اُنہیں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جب کہ اب اُن کی وصیت بارے بڑی خبر سامنے آ گئی ہے ۔
پنجاب کے وزیر توانائی ڈاکٹر اختر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی وصیت میں لکھوا دیا ہے کہ ان کے مرنے کے بعد ان کی تمام جائیداد شوکت خانم کو دے دی جائے،عمران خان کے آنے سے بین الاقوامی سطح پر تبدیلی آئی، امریکہ نے افغانستان پر نظر رکھنے کے لئے اڈے مانگے تو عمران خان نے انکار کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ہائی کورٹ میں انصاف لائیرز ونگ کے زیر صدارت قانون کی بالادستی کے لئے کانفرنس کے انعقاد کے موقع پرکیا،صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر نے مزید کہا کہ انصاف لائیرز ونگ کا مشکور ہوں جنہوں نے آج بلایا،عمران خان اور عثمان بزدار کی قیادت میں جو کام ہو رہے ہیں وہ آج سے پہلے کبھی نہیں ہوئے،عمران خان کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں۔ انہوں نے کوئی بچوں کی فیسیں نہیں دینی،ایک وزیر اعظم وہ تھا جس کے کپڑے اتروا لئے جاتے تھے،عمران خان نے کہا کہ نہ کبھی جھکا ہوں اور نہ ہی جھکنے دوں گا،اپوزیشن کو کوئی جگہ نہیں مل رہی کہ کہیں اعتراضات اٹھائے،وفاقی وصوبائی بجٹ تاریخ ساز ہیں۔ دسمبر تک پورے پنجاب کو ہیلتھ کارڈ فراہم کر دیں گے،پوری دنیا وزیر اعظم عمران خان کے وژن کی معترف ہو چکی ہے۔