in

وزیراعظم نے اچانک استعفیٰ دے دیا۔۔ نئے الیکشن کرانے کا اعلان ۔۔ آج کی بڑی خبر

وزیراعظم نے اچانک استعفیٰ دے دیا۔۔ نئے الیکشن کرانے کا اعلان ۔۔ آج کی بڑی خبر

سوڈان کے وزیر اعظم عبد اللہ حمدوک نے فوج کے ساتھ ایک متنازعہ سیاسی معاہدے پر دستخط

کرنے کے چند ہفتوں بعد ہی مستعفی ہونےکا اعلان کر دیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق عبدااللہ حمدوک نے اتوار کے روز ایک

ٹیلی ویژن خطاب میں اپنے استعفے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سوڈان کو جمہوریت کی طرف منتقل کرنے کیلئے ایک نئے معاہدے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ‘میں وزیر اعظم کے طور پر اپنے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں اور

میں نے اس عظیم ملک کے کسی دوسرے مرد یا عورت کو موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے’ ۔عبد اللہ حمدوک نے مزید کہا کہ انہوں نے ملک کو تباہی سے

روکنے کی پوری کوشش کی تھی، لیکن اتفاق رائے تک پہنچنے کے لیے جو کچھ بھی کیا گیا ویسا نہیں ہوا۔واضح رہے کہ سوڈانی فوج نے اکتوبر میں اقتدار پر قبضہ کرتے ہوئے عبد اللہ حمدوک کو گھر میں نظر بند کر دیا تھا لیکن نومبر میں اقتدار کی تقسیم کے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد انہیں بحال کر دیا گیا تھا۔تاہم مظاہرین نے مکمل طور پر سویلین سیاسی حکمرانی کا مطالبہ کرتے ہوئے اس معاہدے کو مسترد کر دیا۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سکول اور کاروبار پھر بند کرنے پر غور!!! 2 سے 3 روز میں فیصلہ متوقع

سکول بند ہوں گے یا نہیں؟عدالتی حکم جاری