دو ہفتوں کے لئے لاک ڈاؤن، وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک اعلان کردیا۔۔۔۔اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے
کہا ہے کہ سندھ حکومت نے دو ہفتوں کے لاک ڈاؤن کی تجویز دی لیکن ہم مکمل لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہو سکتے ۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں کورونا اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ وزیر اعظم عمران خان نے ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کی ہدایت کی ۔ اس دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم مکمل لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہو سکتے لہٰذا ایس او پیز میں غفلت نہ برتی جائے ۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے دو ہفتوں کے لاک ڈاؤن کی تجویز دی لیکن ہم مکمل لاک ڈاؤن نہیں کر سکتے ، مکمل لاک ڈاؤن سے دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوگا ۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی برقرار رہے گی ، ہماری اسمارٹ لاک کی پالیسی پہلے بھی کامیاب رہی ۔