وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر میں نئے الیکشن کا اشارہ دے دیا۔۔۔۔اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان
نے لانگ مارچ کا دبائو قبول کرنے سے انکا ر کرتے ہوئے ملک میں نئے انتخابات کا اشارہ دے دیا ہے ۔ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انھیں عوامی حمایت حاصل ہے ۔ نئے انتخابات سمیت سارے آپشنز مدنظر رکھنا پڑیں گے ، کسی میدان میں پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ کور کمیٹی میں وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ملک لوٹنے والوں سے سمجھوتا نہیں کر سکتے ، اپوزیشن کا لانگ مارچ عوامی مفاد نہیں این آر او لینے کے لیے ہے ، کور کمیٹی یاد رکھے اقتدار کے لیے نہیں نظام کی تبدیلی کے لیے آئے ہیں ، میدان چھوڑ کر نہیں بھاگیں گے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نہ پہلے دباؤ قبول کیا اور نہ آئندہ کسی دباؤ میں آؤں گا ۔ پہلے بھی ان کا مقابلہ کیا آئندہ بھی ان کا مقابلہ کروں گا ۔