وزیراعلی پنجاب کے حوالے سے افسوسناک خبر
اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں فائرنگ کی گئی، اسد کھوکھرصاحب کے بھائی اس
حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔ اس فائرنگ سے2 افرادزخمی بھی ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، وزیر اعلی پنجاب بھی اس تقریب میں موجود تھے ۔ تقریب میں مسلح شخص نے فائرنگ کردی جس سے نامزد صوبائی وزیر کے بھائی
مبشر کھوکھر المعروف ملک گوگا اور ایک نامعلوم شہری زخمی ہو گیا پولیس نے حملہ آور کو حراست میں لے لیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ ’’ابھی وزیراعلی
پنجاب سے بات ہوئی ہے۔ وہ خیریت سے ہیں۔ اور اپنی رہائش گاہ پر موجود ہیں۔ حملہ آوروں نے ان کی گاڑی کے بلکل قریب آ کر فائرنگ کی۔ وزیراعلی کی سیکورٹی نے حملہ آور کو قابو میں لے کر گرفتار کیا۔انکا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے اسد کھوکھر
صاحب کے بھائی اس حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔شادی کی تقریب میں صوبائی وزرا سمیت اہم شخصیات بھی شریک تھیں۔واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اسدکھوکھر کو کابینہ میں شامل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا