اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان کو زبردست خوشخبری سنا دی گئی ، کیا ہونے والا ہے ؟ ۔۔۔۔ وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے 13 دسمبر کے جلسے کے بعد عمران خان کے لیے خوشخبری کے دن شروع ہوں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے
کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے استعفوں سےعمران خان اور اسمبلی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ جب یہ لوگ ممبر اسمبلی نہیں رہیں گے تو انہیں جیل کی سی کلاس میں رکھا جائے گا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن عمران خان کے ساتھ مذاکرات نہیں کرنا چاہتی تو پھر وہ بتائے کہ کس سے بات کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں نے اپنے بچے تو گھروں میں محفوظ رکھے ہوئے ہیں مگر وہ چاہتے ہیں عوام کے بچے کورونا کے ہاتھوں خودکشی کریں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ 2021 بہت اہم سال ہے، اس میں پی ڈی ایم کو کچھ نہیں ملے گا، فوج صبر سے سب کچھ دیکھ رہی ہے، وہ کبھی بھی مارشل لا نہیں لگائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جن سے آپ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں وہ نوازشریف کے بیانیہ کے خلاف ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سب لوگ استعفوں کی طرف نہیں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں ایسے لوگ ہیں جو ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے سرمایہ کاری کررہے ہیں۔ عمران خان مینار پاکستان سے اوپر گیا تھا اور یہ نیچے آئیں گے۔ شیخ ریشد کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان نے اسلام کے بجائے اسلام آباد پرنظر رکھی ہوئی ہے۔ جو کہتےتھے 8 دسمبر کو آرہوگا یا پار، آرہوا نہ پار بیچ منجدھار ہو گیا۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم شوق سے اسلام آباد آئے ، سردی بھرپور استقبال کریگی۔ یورپ میں 13کاہندسہ مناسب نہیں سمجھا جاتا۔ سینیٹ الیکشن کے بعد عمران خان اور مضبوط ہو جائیں گے۔ عمران خان نےدعوت دی ہے اسمبلی میں آئیں اور ڈائیلاگ کریں۔ عمران خان نے کہا ہے کرسی چھوڑ دوں گا این آراو نہیں دوں گا۔ انہوں نے کہا 13،14کو عمران خان کے لیے اچھی خبریں ہوں گی۔ استعفے دینے سے عمران خان کو کوئی نقصان نہیں ہوگا