in

وفاقی وزیر تعلیم نے امتحانات کے انعقاد سے متعلق بڑا اعلان کردیا، طلبا اور طالبات کیلئے اہم خبر

وفاقی وزیر تعلیم نے امتحانات کے انعقاد سے متعلق بڑا اعلان کردیا، طلبا اور طالبات کیلئے اہم خبر

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کورونا کے نئے ویرینٹ کی اطلاعات پر کہا ہے کہ حکومت تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا چاہتی ہے۔لاہور میں

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے بارے میں تفصیلی علم نہیں لیکن تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا چاہتےہیں۔انہوں نے کہا کہ امتحانات مقررہ وقت پر اور مکمل نصاب کےساتھ ہوں گے۔ وفاقی وزیر تعلیم نے

پنجاب میں اسموگ کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں دی جانے والی چھٹیوں سے متعلق کہا کہ تعلیمی اداروں میں 3 دن کی چھٹیوں سے اسموگ میں کمی آئےگی، چھٹیوں سے ہمیشہ اسموگ کم ہوا ہے۔یاد رہے کہ

کورونا کی نئی قسم اومی کرون نے دنیا میں پنجے گاڑنا شروع کردیے ہیں ، ڈیلٹا ویرینٹ سے دُگنی رفتار سے پھیلنے والے اس وائرس نے کئی ملکوں کو خوف زدہ کردیا ہے۔جنوبی افریقا سے سر اٹھانے والا وائرس برطانیہ، جرمنی، بیلجیئم، اٹلی اور چیک ری پبلک کے بعد آسٹریلیا پہنچ گیا ہے۔پاکستان کی جانب سے بھی پیشگی اقدامات کئے گئے ہیں اور ابتدائی طور پر ہانگ کانگ اور چھ افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کی گئی ہیں ۔ دیگر ممالک کی جانب سے بھی ایسے ہی اقدامات کئے گئے ہیں۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ان اقدامات کو ان کیساتھ زیادتی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں اس وائرس کی اطلاع دیئے جانے کی سزا دی جارہی ہے ۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بڑا تحفہ ۔۔۔پورا ملک خوشی سے جھوم اُٹھا۔۔۔پٹرول کی قیمتوں تاریخی کمی کا اعلان کر دیا گیا

بریکنگ نیوز!!تمام تعلیمی ادارے کل سے بند کرنے کا اعلان