وفاقی وزیر داخلہ نے سرکاری ملازمین کو پھر تنخواہوں میں اضافے کی خوشخبری سنا دی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پولیس کی تنخواہوں میں فوج کی طرح اضافہ کیا جائے۔ وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا اسلام آباد میں
یوم شہدا پولیس کی تقریب سے خطاب، پولیس اہلکاروں کو تنخواہوں میں اضافے سے متعلق اچھی خبر سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں منعقدہ یوم شہدا پولیس کی تقریب میں شرکت کی اور شہید اہلکاروں کو
خراج تحسین پیش کیا۔شیخ رشید احمد نے محکمہ پولیس کی تنخواہیں فوج کی طرح بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پولیس پربہت دباؤ ہے کہ اُن کی تنخواہوں میں فوج کی طرح اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آبادکے مدارس میں1800 بچیاں پڑھتی ہیں، جن کا تحفظ پولیس کرتی ہے۔شیخ رشید احمد نے
کہا کہ ’بھارت، اسرائیل نے پاکستان کے خلاف ہائبرڈ وار شروع کررکھی ہے،سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ’معاشی حالات ٹھیک ہونے کے بعد جرائم کی
تعداد میں خود بہ خود کمی ہوجاتی ہے، پولیس کو متحرک ہونا ہوگا کیونکہ اُن پر بہت سے امتحانات آئیں گے‘۔ اس موقع پر شیخ رشید احمد نے پولیس کے شہدا کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔دوسری جانب آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں مودی ملوث ہے۔فیٹف سے پہلے کوئٹہ اور مختلف شہروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں
کشمیریوں نے اپنی جانیں قربان کر دی ہیں۔ کل پورے ملک میں یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے، عمران خان کی حکومت کشمیر کی کھل کر حمایت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے 6 ماہ اہم ہیں۔ پاکستان کے خلاف ہائبرڈ وار شروع کر دی گئی ہے، پاکستان کی سیاست میں ریجنل سیاست آنے والی ہے، عمران خان آپ کی سوچ سے بڑی سیاست کھیلیں گے۔مسلم لیگ ن سے متعلق بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف مفاہمت کی طرف بڑھ رہے ہیں لیکن شہباز شریف نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نکالنے کے لیے درخواست ہی نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ میں لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نواز شریف کو۔ شہباز شریف کوشش کر رہے ہیں کہ نواز شریف کو وطن واپسی پر جیل نہ جانا پڑے۔ یہ لوگ چوں چوں کا مربہ ہیں، اپوزیشن کیمروں کے لیے سیاست کر رہی ہے، شہباز شریف نے مفاہمت کی طرف بڑھنا ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو سمجھ آ گئی ہے، یقین ہے آپ جیسی نالائق اپوزیشن میں عمران خان اگلے 5 سال بھی حکومت کریں گے۔