in

ونڈ اسکرین کو دھندلا ہونے سے بچانے کا زبردست طریقہ

لندن(نیوز ڈیسک) موسم سرما میں درجہ حرارت اور ہوا میں نمی کے باعث گاڑیوں کی ونڈ سکرین پر دھند جم جاتی ہے اور ڈرائیور کو سامنے دیکھنے میں دشواری پیش آتی ہے۔ عام طور پر جب باہر کا موسم سرد ہو اور آپ گاڑی کا ہیٹر چلائیں توگاڑی کے اندر دھند بننی شروع ہو جاتی ہے

جو سکرین پر آ کر جمع ہو جاتی ہے۔اب ماہرین نے اس دھند کو ختم کرنے کا ایک آسان طریقہ بتا دیا ہے۔ ایک انگلش ویب سائٹ کے مطابق اس دھند سے چھٹکارا پانے کے لیے گاڑی کا ہیٹر آخری حد تک تیز کر دیں کیونکہ گرم ہوا زیادہ نمی جذب کرتی ہے۔ ہوا کافی گرم ہونے پر کار کا اے سی چلا دیں۔ اس سے یہ ہوگا کہ جب یہ گرم ہوا کولنگ کوائلز سے گزرے گی تو اس سے نمی ختم ہو جائے گی۔اب آخر میں ری سرکولیشن بٹن آف کر دیں تاکہ سرد اور خشک ہوا گاڑی کے اندر آ سکے۔ اگر ممکن ہو سکے تو دو منٹ کے لیے گاڑی کے دروازے تھوڑے سے کھول دیں تاکہ اندر کی نمی والی ہوا باہر نکل سکے اور باہر کی خشک ہوا اندر آ سکے۔ماہرین کے مطابق اگر دھند ونڈ سکرین کے باہر کی طرف جم رہی ہو تو اس صورت میں وائپرز استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ اگر آپ گاڑی کے اندر درجہ حرارت ممکنہ حد تک کم کردیں تو بھی ونڈسکرین کے باہر جمنے والی دھند سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔ اس سے گاڑی کے اندر اور باہر کا درجہ حرارت لگ بھگ ایک جیسا ہو جائے گا اور شیشے پر دھند نہیں جمے گی۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستانیوں کے لیے بڑا سرپرائز: سوزوکی کمپنی کی 3 گاڑیوں کی قیمتوں میں حیران کن تبدیلی کر دی گئی

وہیل چیئر پر بیٹھی یہ لڑکی کون ہے ؟اس کی حقیقت جان کر آپ یقین نہیں کریں گے