in

وہیل چیئر پر بیٹھی یہ لڑکی کون ہے ؟اس کی حقیقت جان کر آپ یقین نہیں کریں گے

وہیل چیئر پر بیٹھی یہ لڑکی کون ہے ؟اس کی حقیقت جان کر آپ یقین نہیں کریں گے اسلام آباد (ویب ڈیسک )حوصلے بلند ہوں تو مشکل سے مشکل رکاوٹیں بھی عبور کرنا آسان بن جاتی ہیں، رحیم یار خان کی ایک ایسی بھی لڑکی ہے جو معذوری کوشکست دے کر اپنی منزل کی جانب گامزن ہے۔ ویل چیئر پر بیٹھی چہرے پر مسکراہٹ سجائے

اپنی پڑھائی میں مگن رحیم یار خان کے علاقے خان والی
کی باہمت کرن اشتیاق پیدائشی طور پر دونوں بازؤں اور ٹانگوں سے معذور ہے مگر اس کے حوصلے چٹان سے بھی زیادہ مضبوط ہیں۔ دونوں ہاتھ نہیں تو کیا ذہین کرن اشتیاق نے منہ سے قلم پکڑ کر لکھنا شروع کیا اور میٹرک کے امتحان میں فرسٹ ڈویژن حاصل کی اور اب خواجہ فرید کالج میں بی ایس انگلش کی طالبہ ہے۔ کرن اشتیاق جب قلم سے لکھتی ہے تو سب کو حیرت میں ڈال دیتی ہے، کمپیوٹر چلانا ہو یا موبائل پر کام کرنا ہو، کرن سب کمال مہارت سے کر لیتی ہے۔ والد کی شفقت سے محروم کرن کا معزور افراد کے لیے جذبہ قابل رشک ہے۔ چھوٹے سے گاؤں میں رہ کر معذوری کے باوجود اپنا خواب پورا کرنے کے لیے کرن سب کے لیے مثال ہے۔ کرن خود بھی روشنی ہے اور دیگر معزور بچوں کے لیے بھی امید کی کرن بننا چاہتی ہے، اس مشکل راستے میں اسے حکومتی سرپرستی مل جائے تو یہ جذبہ اور بھی بڑھ جائے گا۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ونڈ اسکرین کو دھندلا ہونے سے بچانے کا زبردست طریقہ

عوام نے سکھ کا سانس لیا پاکستانیوں کی وہ ایک بڑی پریشانی جو نئے سال2021ء میں ختم ہو جائیگی