وہ دن جس کا سب کو انتظار تھا،عالمی وبا ختم ہونے جا رہی ہے؟
جنیوا (نیوز ڈیسک) کیا دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لینے والی کورونا وبا کا خاتمہ ہونے جا رہا ہے ؟
عالمی ادارہ صحت کے یورپین ڈائریکٹر نے امیدیں جگا دیں۔ ہینس کلوگے نے کہا ہے کہ امید ہے اومیکرون کے بعد کورونا موسمی فلو کی شکل اختیار کرلے گا۔
دنیا پر خوف کے سائے ختم ہونے کے قریب، صدی کی سب سے بڑی جان لیوا وبا کورونا کے موسمی فلو بننے کی امیدیں جاگ اٹھیں۔ عالمی ادار صحت
کے یورپین ڈائریکٹر ہینس کلوگے نے خبرایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ اومیکرون ویرینٹ سے کورونا وبا ایک نئے فیز میں داخل ہوگئی ہے، اومیکرون کے بعد وبا کے عام بیماری کی شکل اختیار کرنے کی امید جاگ اٹھی ہے، قوی امکان ہے کہ کورونا موسمی فلو کی شکل اختیار کرلے گا، جس سے نمٹنا آسان ہو جائے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اومیکرون کے عروج کے بعد یورپ میں کورونا وبا ختم ہونے کی طرف جا رہی ہے، کورونا تو رہے گا لیکن ضروری نہیں کہ یہ وبائی شکل میں پھر واپس آئے۔