in

٢٠ سالہ دلہن کی جگہ ٧٠ سالہ عورت

نیوز ڈیسک ! آپ نے پیسوں کے فراڈ کے بارے میں تو سنا ہو گا لیکن 22 سالہ نوجوان کی تو شادی کی تمام خوشیاں ہی اس وقت لٹ گئیں جب اس نے اپنی دولہن کا گھونگٹ اٹھایا ، رشتہ کروانے والوں نے بیس سالہ نوجوان لڑکی دکھا کر 70 سالہ بیوہ ملازمہ بیاہ دی ۔

تفصیلات کے مطابق بیٹے کی شادی کے ارمان پورے کرنے والا خاندا ن لٹ گیا ، شادی کی پہلی رات ہی نوجوان کے تمام خواب چکنا چور ہو گئے ،موضع امین پور کے رہائشی اللہ دتہ نے بتایا کہ اس نے اپنے 22 سالہ بیٹے کا رشتہ 20 سالہ لڑکی کے ساتھ طے کیا تھا ، رشتہ کروانے والوں کی دس ہزار روپے فیس بھی ادا کی اور جہیز کی مد میں 60 ہزار روپے بھی ادا کیئے لیکن شادی کر کے جب دلہن کو گھر لائے تو معلوم ہوا کہ ان کے ساتھ فراڈ ہواہے اور نوجوان لڑکی کی جبکہ انہیں 70 سالہ مائی دلہن بنا کر دے دی ۔دولہے شاہد کا کہناتھا کہ ہمارے ساتھ فراڈ ہواہے اور لڑکی دکھا کر 70 سالہ عورت کی رخصتی کر دی ۔ 70 سالہ نصرت بی بی نے گفتگو کے دوران بتایا کہ میں ان کے گھر میں کام کرتی تھی اور انہیں رشتہ طے کرتے وقت بیس سالہ لڑکی دکھائی گئی تھی لیکن جب رشتہ طے ہوا تو لڑکی بھاگ گئی اور پھر بارات والے دن مجھے ڈرا اور دھمکا کر ان کے ساتھ دلہن بنا کر بھجوا دیا ۔نوجوان لڑکے نے فراڈ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کروانے کی درخواست دیدی ہے اور رقم کی واپسی کا بھی مطالبہ کر دیا ہے ۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دنگ کر ڈالنے والے واقعات

اپنے عزیز و اقارب سے مرنے کے بعد بات کرنے کی ٹیکنالوجی