in

پاکستانیوں جلدی سے ویزے تیار کرلو۔۔۔ 2سال کی محنت بالآخر رنگ لے آئی، اہم ترین یورپی ملک نے تہلکہ خیز خوشخبری سُنا دی

روم (نیوز ڈیسک) اٹلی نے دو سال بعد پاکستانی ورکرز کے لیے ورک ویزے کی اجازت دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیر جوہر سلیم نے خوش خبری دی ہے کہ اٹلی رواں سال 30 ہزار ورک ویزے جاری کرے گا ، اٹلی نے پاکستانی ورکرز کے لیے ورک ویزے کی

اجازت دے دی ہے۔ جوہر سلیم کا کہنا تھا کہ 2 سال کی کوششوں کے بعد پاکستان دوبارہ ورک ویزا لسٹ میں شامل ہوا ہے، اٹلی میں مقیم پاکستانیوں کا بھی مطالبہ تھا کہ پاکستانی ورکرز کو ویزا دیا جائے ۔ انھوں نے کہا ورک ویزوں کے اس موقع سے شعبہ زراعت، سیاحت، تعمیرات اور فریٹ سے منسلک لوگ فائدہ اٹھا سکتے ہیں، ہماری کوشش ہوگی کہ پاکستانی ورکرز اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ سفیر جوہر سلیم نے بتایا کہ بریگزٹ کے بعد یورپی ممالک میں اٹلی میں زیادہ پاکستانی مقیم ہیں، گزشتہ مالی سال اٹلی سے 142 ملین ڈالر بطور ترسیلات زر بھیجے گئے۔ یاد رہے کہ کرونا وبا شروع ہونے اور چین سے نکل کر یورپ میں پہنچنے کے بعد اٹلی سب سے زیادہ متاثر ہوا تھا، تاہم اب اٹلی متاثرہ ممالک میں 17 ویں نمبر پر آ چکا ہے، اٹلی میں وبا سے 36 ہزار افراد ہلاک جب کہ 3 لاکھ 81 ہزار متاثر ہوئے ، اٹلی کی معیشت کو بھی بہت بڑا نقصان پہنچا ۔ جولائی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اٹلی کو کرونا وبا سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیش کش بھی کی تھی ، جب کہ اٹلی کے سفیر نے پاکستان کی میڈیکل اعانت کو سراہا۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایسا امام مسجد جس نے 6مرتبہ اپنی بیوی کو طلاق دی اور 6مرتبہ حلالہ کروایا

پاکستانیوں کے لیے بڑا سرپرائز: سوزوکی کمپنی کی 3 گاڑیوں کی قیمتوں میں حیران کن تبدیلی کر دی گئی