کراچی(نیوز ڈیسک) پاک سوزوکی نے اپنی 3 گاڑیوں آلٹو، ویگن آر اور سوئفٹ کی قیمت میں 42ہزارروپے تک کا اضافہ کردیا۔ پاکستان کے مشہور برانڈ کی جانب سے ایئرکنڈیشنر اور ائیربیگ والی پیش کردہ سب سے سستی کار آلٹو وی ایکس آر کی قیمت 35 ہزار روپے اضافے کے بعد اب 1.433 ملین روپے ہوگی جبکہ سوزوکی کی
جانب سب سے سستی گاڑی آلٹو کا وی ایکس میں ایئرکنڈیشنر اور ائیربیگ کی سہولت نہیں اس کے قمیت 1.2 ملین روپے ہے۔ آلٹو کے ٹاپ ویرینٹ اے جی ایس کی قیمت 35 ہزار روپے اضافے کے بعد اب 16 لاکھ 33 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ ویگن آر وی ایکس آر کی قیمت 42 ہزار روپے اضافے کے بعد گاڑی کی قیمت 16 لاکھ 40 ہزار ہوگئی ہے اسی طرح آلٹو کا وی ایکس ایل ورژن کی قیمت میں 35 ہزار روپے اضافے کے بعد 17 لاکھ 30 ہزار روپے میں فروخت ہوگی جبکہ سوئفٹ ایم ٹی اور ایم ٹی کی قیمت میں 35 ہزار روپے اضافے کے بعد 20 لاکھ 30 ہزار اور 21 لاکھ 75 ہزار ہو گئی ہے۔ پاکستان کے مشہور برانڈ پاک سوزوکی کی جانب سے ایئرکنڈیشنر اور ائیربیگ والی پیش کردہ سب سے سستی کار آلٹو وی ایکس آر کی قیمت 35 ہزار روپے اضافے کے بعد اب 1.433 ملین روپے ہو گئی ہے جبکہ سوزوکی کی جانب سب سے سستی گاڑی آلٹو کا وی ایکس میں ایئرکنڈیشنر اور ائیربیگ کی سہولت نہیں اس کے قمیت 1.2 ملین روپے ہے۔آلٹو کے ٹاپ ویرینٹ اے جی ایس کی قیمت 35 ہزار روپے اضافے کے بعد اب 16 لاکھ 33 ہزار روپے ہوگئی ہے۔