اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف اسکالر مولانا طارق جمیل میں 14 دسمبر کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ ایام سے طبعیت ناساز تھی جس کے باعث ٹیسٹ کرایا تو کورونا مثبت آیا ہے ۔ اب تازہ ترین
خبر کے مطابق چند روز قبل کورونا وائرس کا شکار ہونے والے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ مولانا طارق جمیل نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ‘الحمداللہ آپ سب محبینﷺ کی دعاؤں سے میرا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکمل صحتیابی کے لیے ابھی مزید آپ سب کی دعاؤں کا محتاج ہوں، اللہ کریم اپنی رحمت سے اس وبا سے انسانیت کو خلاصی نصیب فرمائیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کے معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل میں چودہ دسمبر کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں معروف اسکالر مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ ایام سے طبعیت ناساز تھی جس کے باعث ٹیسٹ کرایا تو کورونا مثبت آیا ہے۔ معروف اسکالر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد اسپتال میں داخل ہو گیا ہوں اور تمام عوام سے دعاؤں کی درخواست ہے۔