in

پاکستانی اداکارا کافی عرصے بعد بول پڑیں

میامی پاکستانی نژاد سابق بالی ووڈ اداکارہ سومی علی کا کہنا ہے کہ ان کا بچپن میں ری۔پ ہوا تھا جس کے باعث وہ سمجھتی تھیں کہ سلمان خان سے شادی کرکے خود کو محفوظ بنالیں گی، ان کا اداکاری کا کوئی ارادہ نہیں تھا وہ تو بالی ووڈ میں سلمان خان

سے شادی کرنے کیلئے گئی تھیں۔ ہیلو میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں سومی علی نے بتایا کہ وہ امریکی شہر میامی میں اپنی والدہ کے ساتھ رہائش پذیر تھیں جبکہ ان کے والد کراچی میں مقیم تھے۔ انہوں نے 1991 میں سلمان خان کی فلم میں نے پیار کیا دیکھی اور دل میں آیا کہ ان سے شادی کرنی ہے۔ اس وقت ان کی عمر صرف 16 سال تھی ، انہوں نے اپنے والد اور والدہ کو طرح طرح کے جھوٹ بول کر منایا اور ممبئی آگئیں۔ سومی علی کے مطابق جب وہ 14 برس کی تھیں تو میامی میں ان کا ریپ ہوا تھا اور امریکہ میں رہتے ہوئے وہ ایک نفسیاتی جنگ کا شکار تھیں، اس لیے انہیں لگتا تھا کہ اگر ان کی سلمان خان سے شادی ہوگئی تو انہیں تحفظ مل جائے گا، اسی مقصد کیلئے وہ ممبئی گئی تھیں۔ سومی علی کے مطابق انہوں نے جن فلموں میں کام کیا ہے وہ دیکھی جائیں تو اندازہ ہوجاتا ہے کہ وہ کتنی “بڑی” اداکارہ تھیں، انہیں اداکاری کا کوئی شوق نہیں تھا ان کا مطمع نظر سلمان خان سے شادی کرنا تھا۔ خیال رہے کہ کراچی میں پیدا ہونے والی سومی علی چھوٹی عمر میں ہی امریکہ منتقل ہوگئی تھیں جہاں سے انہوں نے بھارت کا رخ کیا اور بالی ووڈ کی 10 فلموں میں کام کیا۔ بھارت میں قیام کے دوران ان کے سلمان خان کے ساتھ معاشقے کے چرچے زبان زد عام رہے تھے تاہم ان کی شادی نہیں ہوسکی تھی۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اللہ پاک کا کرم ہوگیا! 16 سال بعد پاکستان نے بڑا میدان مار لیا، عوام خوشی سے نہال

اس جانور کے جسم کے پچھلے حصے سے نکلنے والی یہ چیز آپ روزانہ کھاتے ہیں، لیکن کن چیزوں میں یہ ڈالی جاتی ہے؟ جان کر آپ کا کھانے سے دل ہی اُٹھ جائے گا