in

پاکستانی ایکسپورٹس میں زبردست اضافہ! صرف ایک مہینے میں پاکستان نے اربوں ڈالرز کما لیے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ رواں برس نومبر کے مہینے میں ہونے والا ایکسپورٹ میں اضافہ پچھلے سال اسی مہینے کی نسبت سے بہت زیادہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک

پیغام میں عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ ’’گزشتہ ماہ کے دوران موزوں کی ایکسپورٹ میں 41 فیصد اضافہ ، ہوم ٹیکسٹائل اور فارماسیوٹیکل کی برآمدات میں 20 فیصد اضافہ ، نومبر کے مہینے میں جرسی اورپل اوور کی برآمدات میں 21 فیصد اضافہ ، چاول کی برآمدات 14 فیصد اضافہ ، سرجیکل مصنوعات کی برآمدات میں 11فیصد اضافہ ، زنانہ گارمنٹس کی برآمدات 11 فیصد اضافہ اور مردانہ گارمنٹس کی برآمدات میں 4.3 فیصد اضافہ ہوا ہے‘‘۔

ایک اور پیغام میں عبد الرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ ’’مجھے یہ بتاتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس ہورہی ہے کہ ملکی ایکسپورٹ میں شاندار اضافہ ہوا جوکہ ہماری ویلیو ایڈیڈ چیزوں کی ایکسپورٹ کی پروموشن کے نتیجے میں ممکن ہوا جو کہ مستقبل کیلئے ایک اچھا عمل ہے ‘‘۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے خوشخبری۔۔!!!چینی کی قیمت میں زبردست کمی،قیمت جان کر آپ کا دل خوش ہو جائیگا

پاکستانی لڑکی کے درجن شوہر