نیوز ڈیسک آن لائن ۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں کڑاکے کی سردی کی پیشگوئی کردی۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق 23 جنوری کو ملک کے شمالی حصے پر مغربی سسٹم اثر انداز ہو سکتا ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافے کی توقع ہے ۔ مغربی سسٹم کے باعث
کراچی میں بھی تین سے چار روز سردی کی لہر برقرار رہ سکتی ہے، شہر قائد میں 24 سے 26 جنوری تک شدید سردی پڑے گی۔ترجمان کے مطابق 24 اور 26 جنوری کو کراچی میں سائبیرین ہوائوں کا راج ہوگا اور یہ معمول سے زیادہ تیز ہوں گی جس کی وجہ سےدرجہ حرارت آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔ برفباری کے شوقین حضرات کی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ مری ، بھوربن ، پٹریاٹہ ، نتھی گلی اور ایوبیہ میں اچھی برفباری متوقع ہے جبکہ کچھ علاقوں میں اتوار کے دن بھی برفباری ہو سکتی ہے ۔ جبکہ برفباری کی شدت پیر کی شام سے منگل کی رات تک زیادہ ہو گی ۔ اتوار سے منگل رات کے دوران کاغان اور شوگران میں شدید برفباری متوقع ہے ۔ سکردو ریجن اور استور میں پہاڑوں شدید برفباری کا امکان ہے اور کشمیر کے تمام پہاڑوں پر بھی زبردست برفباری ہونے کے قوی امکانات ہیں ۔ جب کہ محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال سردیاں معمول سے زیادہ طویل ہوں گی ۔ اور سردی بھی پچھلے سالوں سے زیادہ ہوگی ۔ سردی کے کئی ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے اس سال ۔