اس وقت ملک کے جنوبی علاقوں میں سردی کی لہر میں اضافہ ہو رہا ہے۔موسم کی خبر دینےوالی ویب سائٹ۔۔۔ویدر بسٹرز کے مطابق گزشتہ رات پنجاب کے 90 فیصد علاقوں، مشرقی خیبر پختونخواہ بشمول ڈی آئی خان، لکّی مروت، کوہاٹ اور ہزارہ کے علاقوں، کشمیر کے جنوبی حصّوں اور
شمالی سندھ بشمول سکّھر میں دھند کی پیشنگوئی کی گئی تھی، جس کی وجہ سے حدِ نگاہ 50 سے 100 میٹر رہ جائیگی ۔ ملک کے جنوبی اور وسطی علاقوں بشمول سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت میں مزید 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے ۔ جمعرات تک راتیں انتہائی سرد اور درجہ حرارت معمول سے انتہائی کم رہنے کا امکان ہے ۔ کوئٹہ میں بھی اگلے 48 گھنٹوں میں درجہ حرارت میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی کا امکان ہے ۔ مغربی بلوچستان میں دن کے درجہ حرارت معمول سے 10 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہیں گے جبکہ ساتھ ہوائیں ہونگی ۔ شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا ۔ تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔جبکہ شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا۔تاہم بالائی خیبر پختونخواہ اور کشمیر میں بارش ہوئی ۔