اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پاکستانی تیار ہو جائیں، ہفتہ اور اتوار کو ملک بھر میں کیا ہونے والا ہے ؟ ہنگامی اعلان کر دیا گیا ۔۔۔ محکمہ موسمیات نے پیر اور منگل کے روز ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ
پیر کی رات کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا۔ منگل کو مغربی ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں تک پھیل جائیں گی, جس سے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے. پیر شام سے منگل کے دوران کوئٹہ، ژوب، زیارت، بارکھان اور قلعہ سیف اللہ بارش جبکہ پیر رات سے منگل صبح کے دوران گلگت بلتستان، کشمیر، چترال، وزیرستان میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔ پیر کے روز سرگودھا، میانوالی ، خوشاب ، گوجرانوالہ، لاہور، جھنگ، سیالکوٹ، خطہ پوٹھوہار میں بارش کا امکان ہے جبکہ ساہیوال، اوکاڑہ، ملتان، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، بھکر اور لیہ میں بھی ہلکی بارش متوقع ہے۔ مری، گلیات، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، استور، ہنزہ، نیلم ویلی، باغ، راولا کوٹ میں برفباری متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے بارش کے بعد میدانی علاقوں میں دھند اور خطہ پوٹھوہار سے ملحقہ علاقوں میں کہر پڑنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔